بدھ,  25 فروری 2026ء
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، پاکستانی وزارتِ داخلہ اور وزارتّ صحت سے معاہدوں کی منظوری

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سعودی کابینہ نے پاکستانی وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے معاہدے کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی، اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی اس طرح کابینہ نے سعودی اور پاکستانی صحت کی وزارتوں کے درمیان ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سمیت تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی معاہدے کرنے کی منطوری دی ہے۔

مزید خبریں