مانچسٹر (روشن پاکستان نیوز): مانچسٹر کے معروف مقام مای نواب میں آج 11 فروری 2026 بروز بدھ ایک اہم کمیونٹی ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ لوسی پاول ایم پی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔ اس تقریب کی میزبانی معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین پن پراپرٹی افتخار مجید کر رہے ہیں۔
تقریب میں کونسلر انجیلیکی اسٹوجیا کے علاوہ متعدد سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں لارڈ واجد خان، افضل خان ایم پی، انیل مسرت (چیئرمین ایم سی آر پراپرٹی) اور سیاسی رہنما آصف بٹ بھی شریک ہوں گے۔
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت کے تایا میاں منور حسین کاانتقال
منتظمین کے مطابق اس کمیونٹی ایونٹ کا مقصد مقامی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، باہمی روابط کو فروغ دینا اور سماجی و سیاسی امور پر تعمیری تبادلہ خیال کو ممکن بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقریب کمیونٹی کے لیے مثبت اور فائدہ مند ثابت ہوگی۔
یہ تقریب شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ مقام مای نواب، 1008 اسٹاک پورٹ روڈ، مانچسٹر M19 3WN ہے۔ مزید معلومات کے لیے آصف بٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔











