ریاض (وقار نسیم وامق) صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف احتشام جاوید کولی کو وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز کشمیری تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن حکومتِ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
احتشام جاوید کولی کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے ہے اور وہ ایک طویل عرصہ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم ایک ممتاز کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، وہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اسلام آباد خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
احتشام جاوید کولی کی بطور کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز کشمیری مقرر کئے جانے پر ریاض کی مختلف سیاسی، سماجی، ادبی و صحافتی تنظیموں سمیت اوورسیز کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے خوشی کا اظہار اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔











