ڈنگہ/انگلینڈ (ندیم طاہر سے) چیف ایگزیکٹو شاذیہ ندیم ہسپتال ڈنگہ ڈاکٹر ندیم شہزاد کھوکھر کے صاحبزادے اور ڈاکٹر مبین شہزاد کھوکھر کے بھائی عمر علی کھوکھر کی پروقار تقریبِ نکاح انگلینڈ میں منعقد ہوئی۔ نکاح کی یہ باوقار تقریب ممتاز بزنس مین محمد عظیم رولیہ کی صاحبزادی کے ساتھ مانچسٹر کے مقامی ہال میں انجام پائی۔
تقریب میں برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں میں ذیشان عظیم (اٹلی)، نوجوان صحافی ندیم طاہر(ڈپٹی سیکرٹری پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ) ، مبشر اشرف، رضوان عظیم، نعمان عظیم، سعید احمد، ماسٹر خضر حیات کی صاحبزادی، محمد خالد حسین سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست پر وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ
شرکائے تقریب نے عمر علی کھوکھر کو شادی کے اس حسین بندھن میں منسلک ہونے اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد عظیم رولیا اور ڈاکٹر ندیم شہزاد کھوکھر کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے بھی اس خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مہمانوں نے نئے جوڑے کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں۔











