بدھ,  07 جنوری 2026ء
کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے بڑی مشکل آسان ہوگئی، فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام موقع فراہم کردیا گیا۔

ایسے لوگ جو کینیڈا میں مستقل رہائشی اختیا کرنے میں میں دلچسپی رکھتے ہیں، انھیں کینیڈا کا فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام ایکسپریس انٹری کے تحت زبردست موقع فراہم کرہا ہے اور موقع سے پاکستانیوں سمیت غیرملکی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کینیڈا کی جانب سے جاری سرکاری بیان کہا گیا ہے کہ “ہم تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت، اور دیگر معیارات کی بنیاد پر ہنر مند کارکنوں کا انتخاب کررہے ہیں”۔

اس پروگرام کے لیے اہل ہونے اور کینیڈا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے، درخواست دہندگان کو کام کا تجربہ، جاب کے حوالے سے تعلیم کی قومی پیشہ ورانہ درجہ بندی (NOC) اور زبان سمیت چند ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ, پاکستانی ٹیم چھا گئی ، کینیڈا کو 1-8 سے شکست دیدی

کینیڈا ایکسپریس انٹری ویزا کے لیے کم از کم پوائنٹس

اگر آپ تمام کم از کم تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، تو میزبان ملک آپ کی اہلیت کا اندازہ لگانے میں مدد کے لیے سلیکشن فیکٹر پوائنٹس کا استعمال کرے گا۔

اگر آپ 67 پوائنٹس یا اس سے زیادہ اسکور کرتے ہیں، تو آپ فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، اس کے بعد آپ ایکسپریس انٹری پول میں پروفائل جمع کرا سکتے ہیں۔

زبان کی مہارت (زیادہ سے زیادہ 28 پوائنٹس)
تعلیم (زیادہ سے زیادہ 25 پوائنٹس)
ہنر مند کام کا تجربہ (زیادہ سے زیادہ 15 پوائنٹس)
عمر (زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس)
کینیڈا میں روزگار کا بندوبست (زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس)
موافقت (زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس)

کینیڈا میں آباد ہونے کے لیے کم از کم درکار فنڈز

اس ملک میں رہائش اختیار کرنے کےلیے درخواست دہندہ کو اپنے ایکسپریس انٹری پروفائل میں فنڈز کا ثبوت جمع کرانا ہوگا۔

فنڈز کا ثبوت یہ ہوگا کہ آپ کو یہ کیسے باور کراتے ہیں کہ آپ کے پاس کینیڈا میں آباد ہونے کے لیے کافی رقم موجود ہے، اگر کینڈین حکام آپ کو درخواست دینے کے لیے مدعو کرتے ہیں تو آپ کو رقم کا تحریری ثبوت دینا ہوگا۔

اگر کسی شخص کا خاندان پانچ افراد پر مشتمل ہے تو اسے کم از کم 32,168 کینیڈین ڈالرز کی ضرورت ہوگی، اگر آپ کے پاس اس سے زیادہ رقم ہے تو آپ کےلیے اپنی پروفائل یا درخواست میں پوری رقم درج کرنا بہتر ہوگا۔

اسی طرح چھ رکنی خاندان کے لیے آپ کو درکار فنڈز 36,280 کینڈین ڈالز ہونگے جبکہ سات رکنی خاندان کے لیے یہ فنڈ 40,392 کینڈین ڈالرز ہونگے، بطور ثبوت درخواست دہندہ کو کسی بھی بینک یا مالیاتی اداروں سے آفیشل لیٹر درکار ہوگا۔

مزید خبریں