اتوار,  14 دسمبر 2025ء
پاکستان انویسٹر فورم جدہ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ (محمد عدیل) چوہدری افتخار احمد چیمہ کی جانب سے پاکستان انویسٹر فورم جدہ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی نظامت انجم وڑائچ نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انویسٹر فورم کا مقصد بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے بہتر کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورم کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کمیونٹی کو ایک مضبوط اور متحد آواز فراہم کی جائے گی۔ نومنتخب صدر شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک نے اپنے خطابات میں چوہدری افتخار چیمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کاروباری مفادات کے تحفظ اور فورم کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورم کی نئی باڈی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائے گی۔ تقریب میں چوہدری شہباز، چوہدری اکرم، چوہدری اظہر اور دیگر شرکاء نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے اجتماعات کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نئی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بنے گی۔ تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی جدہ کے رہنما عنصر محمود دھول نے پاکستان کی خوشحالی، پاکستان انویسٹرز فورم کی کامیابی اور اوورسیز تاجر برادری کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی، جس کے ساتھ محفل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

مزید خبریں