جدہ(روشن پاکستان نیوز) میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا (MASA) کے زیر اہتمام سبکدوش قونصل جنرل خالد مجید کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کے لیے استقبالیہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
تقریب کاآغاز محمد شعیب نے تلاوت قران مجید سے کیا-تقریب کی نظامت میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کے میڈیا ہیڈسراج آدم جی نے انجام دی۔ انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ماسا کا حاظرین سےمختصر تعارف پیش کیا اور میمن ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران، میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کے اراکین ، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ قونصل جنرل خالد مجید کی چھ سالہ دورِ تعیناتی میں قونصلر سروسز کی بہتری، قونصلیٹ کی نئی عمارت کے قیام اور پاکستانی کمیونٹی کی ویلفئیر کو سراہا اور نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کو خوش آمدید کہا اور انہیں ماسا کے طرف سے کمیونٹی ویلفئیر کےلیے پورے تعاون کا یقین دلایا
قونصل جنرل خالد مجید نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوۓ ماسا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کمیونٹی خدمات کو سراہا انہوں نے حرمین شریفین سےاپنی محبت کا اظہار کیا- انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کمیونٹی کو مزید بہتر خدمات فراہم کریں گے۔
قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے جدہ میں اپنی تعیناتی پر خوشی کا آظہار کیااور بتایا کہ وہ خالد مجید صاحب کے ہمراہ ماضی میں کام کر چکے ہیں انہوں نے انکے لیے نیک جذبات اور انکے قائم کردہ منظم نظام کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کمیونٹی کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔
صدر ماسا وسیم عبدالرزاق نے معزز مہمانوں کو یادگاری تحائف پیش کیے تقریب کے اختتام پر ماسا کے نائب صدر خالد سکندر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا










