ریاض (وقار نسیم وامق) اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی رواں ماہ دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سعودی عرب بھر کے بڑے شہروں کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی 15 دسمبر کو دارالحکومت ریاض کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ 16 دسمبر کو دمام 17 دسمبر القصیم، 18 دسمبر مدینہ منورہ، 19 دسمبر کو مکہ مکرمہ اور 20 دسمبر کو جدہ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے اس دورے کے دوران مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن محمد افضال بھٹی پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل اور انکی تجاویز کے مطابق مسائل کے ممکنہ حل کے لیے کام کیا جائے گا تاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے۔











