پیر,  08 دسمبر 2025ء
برطانوی عدالت کا عادل راجہ کو ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا حکم

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ معافی کے بیان کو 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے صفحات پر موجود رکھا جائے۔ اس کے علاوہ، عادل راجہ کو ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کے طور پر 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ 22 دسمبر تک ادا کرنے ہوں گے۔

عادل راجہ رواں سال اکتوبر میں اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں ہار گئے تھے۔ ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عادل راجہ کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع

عدالت نے حکم دیا ہے کہ 22 دسمبر تک عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ عدالتی اخراجات کے طور پر ادا کرنے ہوں گے، جبکہ اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

بریگیڈیئر راشد نصیر نے عدالت سے اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے سے متعلق آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں