هفته,  23 نومبر 2024ء
مانچسٹر میں لیڈیزنائٹ کے نام سے6مارچ کو محفل موسیقی منعقد ہوگی

مانچسٹر(شہزادانورملک سے)کرییٹو مائنڈ میڈیا(سی ایم ایم ) اور برنیج بڈیز کے زیر اہتمام سی ایم ایم کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محفل موسیقی ”لیڈیز نائٹ ”کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ مارچ کو سی ایم ایم کے قیام کا ایک سال مکمل اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خوبصورت پروگرام ”لیڈیز نائٹ” کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں معروف بھارتی گلوکار رنبیر ڈاسکر اورپاکستانی نژادبرطانوی اداکاروگلوکار احسان خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔

پروگرام چھ مارچ کو بوقت شام ساڑھے بمقام پانچ بجے کرسٹل سوٹ ،کرکمن شلوم لین، مانچسٹر، ایم 18 ،78اے پرشروع ہوجائیگا اور رات گئے تک جاری رہے گا۔

پروگرام میں موسیقی کے علاوہ پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ شرکاء کے لئے لطف اندوزہونے کے اور بھی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں سٹالز اور دیگرکئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔

ٹکٹس، سٹالز اور سپانسرشپ اورمزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے انتظامیہ فرزانہ افضل (+447474040455)اور سیما شیخ(+447817794895)پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

یادرہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے ۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

اسی مناست سے کرییٹو مائنڈ میڈیا(سی ایم ایم ) اور برنیج بڈیز کے زیر اہتمام بھی خواتین کے لئے”لیڈیزنائٹ”منعقد کی جارہی ہے۔

مزید خبریں