منگل,  04 نومبر 2025ء
فوربز مڈل ایسٹ کے زیراہتمام خواتین کے لئے دو روزہ سمٹ کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کو آگے بڑھنے کے لیے لامحدود مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے دو روزہ سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشرق وسطیٰ کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سعودی دارالحکومت ریاض Forbes مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام شہزادی نورہ بنت محمد آل سعود کی سرپرستی میں منعقدہ سمٹ میں مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے سمیت انکی کامیابی کے لیے مواقعوں کو فراہم کرنے سمیت انہیں بااختیار بنانے جیسے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

سمٹ میں شریک مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کاروباری حکمت عملی، معاشی خودمختاری، تخلیقی صنعتوں میں شمولیت اور سعودی وژن 2030 میں سعودی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سمٹ میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور انہیں معاشرے میں ایک تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

مزید خبریں