جدہ(روشن پاکستان نیوز) پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2025 بروز جمعہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ جدہ میں ایک پُروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس میں حج 2025 کے دوران ’’خدمتِ ضیوفِ الرحمن‘‘ انجام دینے والے پاکستانی والنٹیئرز کو اعزازی سرٹیفکیٹس اور تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی *قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید* تھے، جبکہ *ڈائریکٹر جنرل حج جناب عبدالوہاب سومرو، پرنسپل اسکول جناب عتیق الرحمٰن روجھا، کمیونٹی رہنما مسعود احمد پوری، وزارتِ حج و عمرہ کے افسران، میڈیا نمائندگان* اور قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
مغربی ریجن کے کوآرڈینیٹر *محمد وقار عظیم* نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ والنٹیرز کی خدمات قابل تعریف ہیں جو رضائے الٰہی کے لئے خدمات انجام دیتے ہیں
*ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو* نے اپنے خطاب میں کہا کہ حج کے دوران اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے کا صلہ اللہ تعالیٰ ہی دینے والے ہیں
مزید پڑھیں: انجمن محبانِ رحمة للعالمین ﷺ کے زیرِ اہتمام ریاض میں پرُوقار سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد
*قونصل جنرل خالد مجید* نے پاکستانی والنٹیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دوران حج بہترین خدمات انجام دیتے ہیں
مرکزی کوآرڈینیٹر *اشرف علی خان* نے کہ حج والینٹیرزُ کی خدمات قابل تعریف ہیں جو اللہ کی خوشنودی کے لئے حجاج کرام کی خدمت کرتے ہیں
تقریب میں خواتین والنٹیئرز نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ جات — نظامت، اسٹیج مینجمنٹ، فوڈ، سرٹیفکیٹ پرنٹنگ، ہال انتظامیہ اور میڈیا ٹیم — کی عمدہ کارکردگی کو سراہا گیا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام والنٹیئرز کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیشہ ’’خدمتِ ضیوفِ الرحمن‘‘ کی توفیق عطا فرمائےتقریب میں خواتین والنٹیئرز نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ جات — نظامت، اسٹیج مینجمنٹ، فوڈ، سرٹیفکیٹ پرنٹنگ، ہال انتظامیہ اور میڈیا ٹیم — کی عمدہ کارکردگی کو سراہا گیا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام والنٹیئرز کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیشہ ’’خدمتِ ضیوفِ الرحمن‘‘ کی توفیق عطا فرمائے۔











