منگل,  22 اپریل 2025ء
اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کیلئے اسلام آبادپولیس کا خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس اکبرناصرنے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کے لئے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سے ملاقات کے بعد آئی جی اسلام آباداکبرناصر سے اوورسیزپاکستانیز کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ پیغام اپنے ان تمام پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کے لیے ریکارڈ کروا رہا ہوں جو وطن عزیز سے دور رہتے ہیں لیکن ان کی دن رات کی محنت، ان کی کاوشوں سے پاکستان کو زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی جڑیں پاکستان سے منسلک ہیں، ہمیں وہ اتنے ہی عزیز ہیں جس طرح کے یہاں پہ رہنے والے لوگ ہیں، کیونکہ جو اپنی زمین سے جو محبت کے رشتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتے اور وہ انسان کے ساتھ آخری دم تک رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بطور اسلام آباد پولیس آفیسر اور بطور آئی جی اسلام آباد کی حیثیت سے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ آپ تمام لوگوں سے نہ صرف مخاطب ہوں بلکہ آپ کو یقین بھی دلائوں کہ اگر آپ کے کوئی ایسے یہاں پر مسائل ہیں جن کے حل کے لیے اسلام آباد پولیس آپ کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے تو اس کے لیے ہم سے ضرور رابطہ کریں ۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

انہوں نے کہاکہ اس کے لیے ہم نے اوورسیز پاکستانی بھائیوں کے لیے ایک شکایت مرکز کا آغاز کیا ہے، یہ ہدایات ہمیں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بھی اور جو اس کے متعلقہ وزارت ہے جو پاکستان سے باہر مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرتی ہے ان سے بھی ملی ،اور اس کے علاوہ کئی ایسی تنظیموں سے بھی ہمارا رابطہ ہوا جو اس وقت پاکستان سے باہر رہ کے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انویسٹیگیشن اینڈ کمپلینٹ کا دفترہے جس کا ای میل ایڈریس

www.pso.igpict@gmail.com

ہے جبکہ فون نمبر051-925938ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ ان تمام ذرائع سے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ آپ کے مسائل کو کم کرنے کے لیے آپ کی مدد کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک بات واضح کر دوں ہم ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں جو کہ ہمارے دائرہ کار میں اتے ہیں ،ہم اس کے علاوہ آپ کی مدد ضرور کر سکتے ہیں لیکن آپ کے مسائل جن کا ہم سے براہ راست تعلق ہے اس کے سلسلے میں کوئی بات ہوگی تو ہم شاید آپ کی زیادہ بہتر مدد کر سکیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اور اس کی خوشحالی کے لیے آپ کے کردار کی تمام اسلام اباد پولیس بہت معترف ہے ۔

انہوں نے درخواست کی کہ اپنی دعائوں میں اسلام اباد پولیس کے ان تمام جوانوں ، افسران مرد اور خواتین کو یاد رکھیے جو وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اور اسلام آباد کو ایک پرامن شہر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔

اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو ،خدا حافظ!

مزید خبریں