جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

راچڈیل (ندیم طاہر) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے راچڈیل کے معروف ریسٹورنٹ میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کی۔ یہ تقریب پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں منعقد ہوئی جس میں صحافیوں، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران پریس کلب کے وفد کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں، جو ان کی صحافتی خدمات اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعتراف تھیں۔ وفد میں چیئرمین شیخ اعجاز افضل، نومنتخب صدر محمود اصغر چوہدری، نائب صدر آصف مغل، ہیڈ آف میڈیا افیئرز راجہ واجد حسین، چیف ایڈوائزر عارف پندھیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ندیم طاہر، شعیب چوہدری اور ذوہیب ستار کشمیری شامل تھے۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر میں عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دیارِ غیر میں پاکستان کی مثبت شناخت اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں