جمعه,  12  ستمبر 2025ء
پاسپورٹ،،،،، پاسپورٹ،،،،،،،،پاسپورٹ
پاسپورٹ،،،،، پاسپورٹ،،،،،،،،پاسپورٹ

(تحریر: ندیم طاہر)

اگر یہ کہا جائے کہ سفیر کسی حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے ۔ اور سول سروسز سے مراد عوام کی خدمت ہے تو حالیہ قونصل جنرل اس تعریف پر مکمل پورے آتے ہیں ۔ جس طرح اپنا عہدہ سنبھالتے ہی برطانیہ میں موجود پاکستانی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا لیا اور قونصلر سروسز میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس عہدے کے لئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں ۔۔۔۔
قونصل جنرل آف پاکستان، جناب امتیاز فیروز گوندل نے بخوبی ادا کیا ہے۔ کمیونٹی کے مسائل کو جس بصیرت، ہمدردی اور ذمہ داری کے ساتھ اجاگر اور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ کمیونٹی کے لیے ایک ایسی نگاہِ بصیرت ہیں جو نہ صرف مسائل دیکھتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتی ہے۔
گزشتہ روز پریس کلب آف پاکستان یوکے (رجسٹرڈ) کے چیئرمین شیخ اعجاز افضل اور نومنتخب صدر محمود اصغر چوہدری نے اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ قونصل جنرل مانچسٹر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس طویل نشست میں صحافی برادری نے کمیونٹی کے دیرینہ اور موجودہ مسائل کھل کر بیان کیے، جنہیں قونصل جنرل نے نہ صرف بغور سنا بلکہ ہر مسئلے پر اپنے موقف اور عملی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا۔
پاسپورٹ اپائنٹمنٹ کے مسائل

شرکائے ملاقات نے بالخصوص پاسپورٹ کی اپائنٹمنٹ کے حوالے سے شکایات سامنے رکھیں۔ کمیونٹی کی جانب سے سب سے زیادہ مسئلہ یہی بتایا گیا کہ اپائنٹمنٹ ملنے میں تاخیر ہوتی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ اس مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اور فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اپائنٹمنٹ کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مزید یہ کہ معذور افراد، ضعیف شہریوں اور ایمرجنسی کیسز کے لیے علیحدہ اور خصوصی اپائنٹمنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جو کہ ایک نہایت خوش آئند قدم ہے۔

صحافیوں سے براہِ راست مکالمہ

اس موقع پر صحافیوں نے مختلف سوالات اٹھائے جن میں نادرا معاملات، قونصل خانہ کے اوقات کار، عملے کے رویے اور کمیونٹی کے لیے دیگر سہولیات شامل تھیں۔ قونصل جنرل نے ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیا اور صحافیوں کو یہ یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہے اور کمیونٹی کی آراء کو ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔
*پریس کلب آف پاکستان یوکے کی نمائندگی

اس موقع پر پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چیئرمین شیخ اعجاز افضل اور صدر محمود اصغر چوہدری کے ساتھ کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے، جن میں نائب صدر آصف مغل، ہیڈ آف میڈیا افیئرز راجہ واجد حسین، چیف کوآرڈینیٹر سحر علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ندیم طاہر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شوکت قریشی، ہیڈ آف ایتھکس تاثیر چوہدری، ایونٹ کوآرڈینیٹر رانا خالد اور ایڈیشنل ممبر چوہدری شعیب خان شامل تھے۔ تمام عہدیداران نے نہ صرف اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں بلکہ کمیونٹی کے مسائل پر بھی قونصل جنرل کو براہِ راست آگاہ کیا۔

*اہم پہلو

اس ملاقات کا ایک اہم پہلو یہ تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بہت بڑے لیول پر فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔
لیکن اسکی تشہیر نہیں کی جاتی اسکی بڑی وجہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں نیکی کا معاملہ اللہ کیساتھ ہے۔
یقینا اس میں کوئی دو رائے نہیں ہم مسلمان اللہ کی محبت میں ہی مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں۔۔
اور اسکا صلہ اللہ ہی کی ذات دینے والی ہیں۔
لیکن بطور اقلیتی برادری ہمیں برطانیہ اپنے تمام فلاحی کاموں کی تشہیر بھی کرنی ہوگی۔
تاکہ ہماری کمیونٹی اور ہمارے وطن کا نام بھی بلند ہو۔۔
ہمیں ہر وہ کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے جس سے ہمارے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن ہو۔

*مستقبل کی حکمتِ عملی

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ اور قونصلیٹ سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ آن لائن شکایات اور فیڈبیک سسٹم کو بھی فعال کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شخص اپنی رائے اور شکایات براہِ راست قونصلیٹ تک پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور سہولت کاری ان کی اولین ترجیح ہے۔

*الیکشن 2025 پریس کلب آف پاکستان یوکے

ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل نے پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کے جنرل انتخابات 2025 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے نومنتخب صدر محمود اصغر چوہدری اور انکی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اور سابق صدر شوکت قریشی نے جمہوری روایات برقرار رکھتے ہوئے پرامن طریقہ سے اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا اس پر انکو بھی داد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور انہی کی بدولت عوامی آواز حکام تک پہنچتی ہے۔ کمیونٹی اور قونصلیٹ کے درمیان ایک پل کے طور پر صحافیوں کا کردار نہایت اہم ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ تعلق مزید مضبوط ہو۔

گفتگو کے اختتام پر نومنتخب صدر اور شرکاء کو مٹھائی اور چائے کی تواضع کے بعد خوشگوار ماحول میں الوداع کیا۔

مزید خبریں