جمعه,  15  اگست 2025ء
مانچسٹر: تحریک انصاف کے زیر اہتمام یومِ آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی

مانچسٹر (روشن پاکستان نیوز) – پاکستان تحریک انصاف مانچسٹر کے عہدیداران اور کارکنان نے 14 اگست کو یومِ آزادی پاکستان اور اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی۔

یہ ریلی مانچسٹر کے معروف علاقے ولمسلو روڈ پر نکالی گئی، جس میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم تھامے ہوئے نعرے لگائے، قومی ترانے گائے، اور اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ریلی کے دوران مقررین نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی حقیقی آواز ہیں اور ان کی غیر قانونی قید آزادی اظہار اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے۔

ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی، اور شرکاء نے دعا کی کہ پاکستان جلد حقیقی معنوں میں ایک آزاد، خودمختار اور جمہوری ریاست بنے۔

مزید خبریں