جمعه,  27 دسمبر 2024ء
معروف اماراتی ریسٹورنٹ چین کے اونر کا مفتی عبدالقوی کے اعزاز میں ظہرانہ

دبئی (روشن پاکستان نیوز)معروف پاکستانی عالم دین مفتی عبدالقوی کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات کی مشہورریسٹورنٹ چین الابراہیمی کے اونرنے ظہرانے کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی عالم دین مفتی عبدالقوی کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات کی مشہورریسٹورنٹ چین الابراہیمی کے مالک نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔

مزیدپڑھیں:انتخابات میں شکست،ایمل ولی نے دھمکی دے ڈالی

اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ الابراہیمی متحدہ عرب امارات کی مشہورریسٹورنٹ چین ہے اور ان کے ریسٹورنٹ دبئی،ابوظہبی اوردیگرریاستوں میں بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چین کے اونر دبئی میں قیام پذیر ہیں اور ہندکو کے پٹھان ہیں،ابوظہبی ،دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں ان کے ریسٹورنٹس بہت مشہورہیں۔

مفتی عبدالقوی نے کہاکہ یہ لوگ اور میرے ساتھ بہت پیار اور عقیدت رکھتے ہیں، آج انہوں نے مجھے کھانے پرمدعو کیا تھا اور ان کی خواہش پر میں نے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

معروف عالم دین نے کہاکہ ان کو اکثر پٹھان بھی جانتے ہیں ،ان کا عرب ریاست میں ایک مقام ہے ،عزت ہے۔

مزید خبریں