نیویارک(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے (PACUSA) کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب 17 اگست 2025 کو آئزن ہاور پارک، ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر، ایسٹ میڈو، نیویارک میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگی۔
تقریب میں شرکت بالکل مفت ہوگی اور اس میں پاکستانی ثقافت، موسیقی، کھانوں اور شاپنگ اسٹالز کے دلکش انتظامات کیے جائیں گے۔ معروف گلوکار احمد جہانزیب، ماجد علی اور سونیا خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
تقریب میں خصوصی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے لیے مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
اس خوبصورت تقریب کے انعقاد کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا اور پاکستان کے یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منانا ہے۔