مانچسٹر (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ یو کے ٹیم کی جانب سے 31 جولائی 2025 بروز جمعرات ایک بھرپور کار ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنا ہے۔
ریلی کا آغاز دوپہر 3 بجے ASDA ہلم کار پارک، 100 پرنسس روڈ، ہلم، مانچسٹر (M15 5AS) سے ہوگا اور اختتام پاکستان قونصلیٹ جنرل، 137 ڈکنسن روڈ، مانچسٹر (M14 5JB) پر ہوگا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین منشا شاہین ہوں گے، جبکہ ریلی میں پی ٹی آئی یو کے کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے جن میں:
جہان زیب خان (سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی یو کے 2022-2024)
آصف بٹ (صدر پی ٹی آئی یو کے، ورلڈ وائیڈ 2020-2024)
اخلاق احمد وڑائچ
محمد عامر
ذیشان بابر
راجہ مجید
فرحان ملک
سلیمان علی شاہ (چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یو کے)
ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 5 اگست تک بھرپور عوامی دباؤ بنا کر عمران خان کی رہائی کو ممکن بنانا ہمارا ہدف ہے۔
ریلی کے مرکزی نعرے “عمران خان کو رہا کرو” اور “Absolutely Not” ہوں گے۔
منتظمین نے پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ تحریک کو اس کے عروج پر پہنچایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں: آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا