هفته,  26 جولائی 2025ء
جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام شکیل محمد خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی تقریب

جدہ (روشن پاکستان نیوز) پاکستان جرنلسٹس فورم جدہ کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فورم کے چیئرمین، امیر محمد خان کے بڑے بھائی مرحوم شکیل محمد خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں جدہ کی ممتاز سماجی، سیاسی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ ممتاز مذہبی اسکالر قاری عبدالباسط نے اپنے خطاب میں زندگی کے بعد کے مراحل اور موت کی حقیقت پر روشنی ڈالی، اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کروائی۔

شرکاء نے مرحوم شکیل محمد خان کی زندگی، ان کی خدمات، اور ان کے خوش اخلاق مزاج کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک مخلص انسان قرار دیا۔
امیر محمد خان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سب نے ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا پیغام دیا۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت اور سکونِ قلب کے لیے دعا کی گئی اور حاضرین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں