جدہ (محمد عديل) سعودی عرب میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عقیل آرائیں کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور عقیل آرائیں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شاھد پرویز، محمد افضل چیمہ، انجم اقبال وڑائچ، ارسلان سنی، چوہدری امجد گجر، انجینئر سجاد خان، بابر اعوان، ارشد سیال، اشفاق واحد، عمران خان، تنویر احمد ملہی، عبدالرحمن کمبوہ، گلزار منظور مانگٹ، مظہر اقبال انجم، بسام سنگر، علی خورشید، شہباز بھٹی، محمد وسیم اور محمد عدیل شامل تھے۔ تمام مہمانوں نے عقیل آرائیں کی خدمات کو سراہا اور ان کی لمبی عمر اور کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ عقیل آرائیں نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک خوش اخلاق، سماجی اور مخلص شخصیت بھی ہیں جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی سالگرہ کی تقریب نے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا خوبصورت موقع فراہم کیا۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا، تحائف دیے گئے اور خوشگوار ماحول میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے عقیل آرائیں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔