\جدہ (روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے مقامی ہوٹل میں سردار اقبال کی جانب حج بیت اللہ کے لیے آئی ہوئی شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد سعید سابق وزیر حکومت آذاد کشمیر اور تقریب کے مہمان خاص کرنل قاضی تسکین تھے .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے عقیل آرائیں ,ملک منظور , راجہ شمروز نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپ کی عبادتیں قبول فرمائے.مہمان خاص کرنل قاضی تسکین نے اپنے خطاب میں شاندار تقریب منعقد کرنے پر سردار اقبال کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی گورنمنٹ اور خاص طور پر تمام حج رضاکاروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا-مہمان خصوصی چوہدری محمد سعید سابق وزیر حکومت آذاد کشمیر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ نون پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سپہ سالار عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند دشمنوں کے اگے کھڑی ہوئی ہے اور پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے-اس موقع پر تقریب کے میزبان سردار اقبال نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام معزز مہمانوں کو حج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کسی صورت کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے تقریب میں مسلم لیگ کے ممبر مجلس عاملہُ کے ممبر راجہ کامران منظور,چوہدری امجد گجر ,مفتی عمران بشیر,مسلم لیگ ن کے سابق سکٹری جنرل راجہ شمروز مجلس عاملہ کے ممبر راجہ مظہر ,راجہ لیاقت ,راجہ امریز ,راجہ ناصر ,بلال سجاد,امید وار اسمبلی راجہ طاہر اقبال نے بھی شرکت کی آخر میں مفتی عمران بشیر نے میں پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی و ترقی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں
