جمعرات,  12 جون 2025ء
جدہ: چوہدری حسنین گوندل کی نئی کمپنی کے قیام اور صاحبزادے کی ولادت پر پروقار تقریب، اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کی شرکت

جدہ (روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری حسنین گوندل کی جانب سے نئی کمپنی کے قیام اور اپنے صاحبزادے کی ولادت کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے انتظامی امور چوہدری امجد گجر کی زیر نگرانی انجام دیے گئے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی پاکستان سے حج کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسیال اور چوہدری عبدالقیوم ناہرہ تھے، جنہوں نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات، تاجر برادری، اور چوہدری حسنین گوندل کے قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسنین گوندل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی کمپنی کا مقصد نہ صرف جدید خدمات فراہم کرنا ہے بلکہ اپنے ہم وطنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

مہمانانِ خصوصی چوہدری ناصر اقبال بوسیال اور چوہدری عبدالقیوم ناہرہ نے چوہدری حسنین گوندل کو سعودی عرب میں کاروبار کے آغاز پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ ان کے کاروبار میں ترقی عطا کرے تاکہ وہ پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے، اور یہاں کے قوانین کی پاسداری سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے۔ انہوں نے کامیاب اور محفوظ حج انتظامات پر سعودی حکومت، خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب میں کمیونٹی کی متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری حسنین گوندل کے اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں