جمعرات,  05 جون 2025ء
یارکشائر ادبی فورم کی چودہویں عالمی محفل: اردو ادب کے ستارے بریڈفورڈ میں جگمگائیں گے

بریڈفورڈ (روشن پاکستان نیوز) – برطانیہ میں اردو ادب کے فروغ کے لیے کوشاں معروف تنظیم یارکشائر ادبی فورم کے زیر اہتمام چودہویں عالمی محفلِ مشاعرہ و ادبی تقریب کا انعقاد 13 جون بروز جمعہ کیا جا رہا ہے۔ یہ باوقار تقریب شام کے وقت Aagrah Midpoint, Bradford, BD3 7AY میں منعقد ہو گی، جہاں اردو زبان و ادب کے ممتاز عالمی شعراء و دانشور شریک ہوں گے۔

اس تقریب کی صدارت معروف علمی و ادبی شخصیت محترم صاحب ڈاکٹر مختارالدین کریں گے جبکہ مہمانانِ خصوصی میں پاکستان، فرانس، جرمنی اور ابو ظہبی سے تشریف لانے والی شخصیات شامل ہیں۔

ان میں سب سے نمایاں نام پروفیسر ڈاکٹر آفتاب مضطر کا ہے، جو پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر، نقاد اور استاد ہیں۔ ڈاکٹر آفتاب مضطر نے اردو زبان میں تنقید اور جدید شعری رجحانات پر گراں قدر کام کیا ہے، اور ان کا شمار عصرِ حاضر کے نمائندہ شعرا و محققین میں ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی علمی گہرائی بلکہ سادہ و پراثر شاعری کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ یارکشائر میں ان کی آمد کو اردو حلقوں میں خوشی و فخر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر دیگر ممتاز شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، فاطمہ حسن، ثمن شاہ (فرانس)، ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی (ابو ظہبی)، عاطف توقیر (جرمنی) اور خالدہ عظمی (پاکستان) بھی شامل ہوں گی، جو اپنی تخلیقات سے محفل کو رونق بخشیں گے۔

محفل میں مقامی شعرا بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جن میں غزل انصاری، تسنیم حسن اور سمعی ناز شامل ہیں۔ تقریب میں شاملین کے لیے عشائیے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بریڈفورڈ میں یوم یکجہتی کشمیر: کشمیری عوام کے ساتھ مضبوط یکجہتی اور انصاف کی جدوجہد کا عہد

ٹکٹ کی قیمت £25 رکھی گئی ہے اور نشستوں کی محدود تعداد کے باعث عوام سے بروقت رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔ مزید معلومات اور ٹکٹ کے حصول کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

07305179958

07816945978

07838907402

07528180277

 

مزید خبریں