جمعیتِ اہلِ حدیث کے زیرِاہتمام سالانہ محفلِ حسنِ قرأت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں محفلِ حسن قرأت کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں ننھے قراء سمیت نوجوان قراء نے تلاوتِ کلام پاک کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو خوب منور کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سالانہ محفل حسن قرأت کا انعقاد جمعیت اہل حدیث کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں حلقات تحفیظ القرآن میں زیرِ تعلیم قراء حضرات نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر ننھے بچوں سمیت نوجوان قراء حضرات نے خوبصورت انداز سے قرآن مجید کی تلاوت کی اور شرکاء کے دلوں کو خوب محظوظ کیا۔

محفلِ حسنِ قرأت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مکتبہ دارالاسلام کے مدیر مولانا عبدالملک مجاہد سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ ہے اس لیے گزشتہ آٹھ سال سے محفلِ حسن قرأت کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ہماری نئی نسلیں قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس ہوسکیں کیونکہ قرآن مجید ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہو کر زندگیوں کو آسان بنایا جاسکتا ہے اور ضروری ہے کہ ہر مسلمان قرآن مجید کی پیروی کرے اور معاشرے میں اس کی تعلیمات کو عام کرے۔

تقریب کے آخر میں قراء حضرات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ریاض میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے مقابلوں میں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب، 70 لاکھ ریال سے زائد انعامات تقسیم

مزید خبریں