اتوار,  09 مارچ 2025ء
اسد بٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے نائب مقرر

بریڈ فورڈ(روشن پاکستان نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے ممتاز مسلم لیگی رہنما اسد بٹ کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کر دیا۔ اس موقع پر اسد بٹ نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت، خصوصاً احسن ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیادت نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، وہ اس پر پورا اتریں گے اور ہمیشہ کی طرح پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسد بٹ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں جس طرح ترقیاتی کاموں میں پیش پیش ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ احسن ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ، قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ بھر میں پارٹی کو ازسرِنو منظم کیا جا رہا ہے اور اس کی مزید مضبوطی کے لیے ان کی ٹیم انتھک محنت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر میں پہلی بار اوپن افطار کا اہتمام، بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم قدم

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کا ہر کارکن پارٹی کے نظریے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں