ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وسیم ساجد کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔
دعوتِ افطار کی تقریب ایک مقامی ریستوران میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی، سماجی، ادبی، مذہبی اور صحافتی شخصیات کے ہمراہ دوست احباب بھی شریک تھے۔
دعوتِ افطار کے موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، جو ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور یگانگت کا درس دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کا دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مدنی چینل کا دورہ
اس موقع پر وسیم ساجد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رمضان کے دوران سحر و افطار کی محافل کا خاص اہتمام کرتی ہے، جس سے دین اسلام کے احکامات کے مطابق باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کمیونٹی کے اراکین اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے اجتماعی دعاء بھی کرتے ہیں۔