بدھ,  12 فروری 2025ء
برطانیہ میں پاکستان کانفرنس کا انعقاد، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل مہمان خصوصی

لندن(صبیح ذونیر) برطانیہ میں ایک اہم کانفرنس کا اہتمام امام قاضی عبد العزیز چشتی ایم بی ای نے کیا، جس میں پاکستان کے مستقبل اور جمہوریت پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اس کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پاکستان کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب کیا اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کا خوشحال اور روشن مستقبل جمہوریت کے اصولوں پر عمل کرنے میں ہے۔

امام قاضی عبد العزیز چشتی نے اپنی تقریر میں پاکستان کے اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں اور پاکستان کو ایک کامیاب قوم بنائیں۔

مزید پڑھیں: لندن : شریف برادران کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

کانفرنس کے دوران مختلف مقررین نے پاکستان کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی عزت کی حفاظت کی جائے۔ کانفرنس کا اختتام ایک مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جائے گا اور اس کے عوام کو بہتر زندگی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں