بدھ,  02 اپریل 2025ء
راجہ سکندر خان کی برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو تجارتی ایلچی تقرری پر مبارکباد

لندن(صبیح ذونیر) پاکستانی/کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین، راجہ سکندر خان اور تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ، افضل خان ایم پی، محمد یاسین ایم پی، ناز شاہ ایم پی اور یاسمین قریشی ایم پی کو برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ان کی تجارتی ایلچی کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ہے۔

افضل خان ایم پی کو ترکی کے لیے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے، محمد یاسین ایم پی کو پاکستان کے لیے تجارتی ایلچی، ناز شاہ ایم پی کو انڈونیشیا اور آسیان کے لیے تجارتی ایلچی اور یاسمین قریشی ایم پی کو مصر کے لیے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔

راجہ سکندر خان نے نئے تجارتی ایلچیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری سے برطانیہ اور ان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے تجارتی مواقع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کردار پلوں کی تعمیر میں بہت اہم ہوگا جو باہمی تعلقات اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔

مزید پڑھیں: آر پار کشمیریوں کے ملاپ اور تجارت کے لیے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا مطالبہ

راجہ سکندر خان نے مزید کہا کہ یہ تقرریاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گی، اور ان ایلچیوں کی کاوشیں عالمی سطح پر پاکستان اور برطانیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید خبریں