کراچی (روشن پاکستان نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے پر آ گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 767 ڈالرز ہو گئی۔