اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئے۔
دس گرام سونا 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 ہزار 770 ڈالر ہوگئے۔