اتوار,  19 جنوری 2025ء
ڈاکٹر رانا جمشید کا امریکی صدر کی تقریب میں شرکت استقبالیہ میں شامل

حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر راناجمشید امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے استقبالیہ میں شامل ہیں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد شہر کے لیے قابل فخر خبر ہے امریکہ کے شہر واشنگٹن میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر فرزند حافظ آباد ڈاکٹر رانا جمشید اقبال استقبالیہ انتظامیہ میں شامل،ڈاکٹر رانا جمشید اقبال کا تعلق حافظ آباد سے ہے اور رانا محمد اقبال مرحوم اقبال گارڈن والے کے فرزند اور نوجوان ماہر قانون راناجاوید اقبال ایڈووکیٹ، رانا ذیشان اقبال ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کی استقبالیہ انتظامیہ میں حافظ آباد کے قابل فخر سپوت ڈاکٹر رانا جمشید اقبال بھی شامل ہیں یاد رہے جب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس وباء تھی تو اس دوران ڈاکٹر رانا جمشید اقبال نے بھرپور خدمات سر انجام دی تھیں جس کے اعتراف میں محکمہ ہیلتھ نے انکو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا تھا۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 14 دوکانیں سیل، ریلوے لائن کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ

مزید خبریں