بدھ,  08 جنوری 2025ء
اسلام آباد اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

لاہور، اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا ہے، گوشت کے نرخوں میں 4 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے ہے۔ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 430 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کا نرخ 666 روپے مقرر کیا گیا ہے، اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 94 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد: “القائم چکن اینڈ میٹ شاپ” کے مالک کی ناقص مال کی فروخت پر صارفین کی شدید تنقید

مزید خبریں