اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے، نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کے لئے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کر دیا گیا ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکس دہندگان جو کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید کے ذریعے شق 111اے سی کے تحت استثنیٰ حاصل چاہتے ہیں، انہیں اپنا پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرنا ہوگا جس سے پی ایس آئی ڈی آ جائے گا اور بعد ازاں اسے متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کے لئے بھیج دیا جائے گا۔
چیف کمشنر ان لینڈر یونیو کی جانب سے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دی جائے گی جو نان ریذیڈنٹ پاکستانی کے اسٹیٹس کی تصدیق کرے گا۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک سے آنیوالوں کوبڑا ریلیف مل گئی
کمشنر ان لینڈ ریونیو مطمئن ہونے کے بعد ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گا اور استثنیٰ حاصل ہونے کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل کر دی جائے گی۔