جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں 0.34 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، اٹھارہ میں اضافہ اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 25.15 فیصد کمی، چکن کی قیمت میں 9.90 فیصد کمی، دال ماش کی قیمت میں 1.67 فیصد کمی، دال چنا کی قیمت میں 0.73 فیصد کمی، آٹے کی قیمت میں 0.71 فیصد کمی، دال مسور کی قیمت میں 0.46 فیصد کمی، باسمتی چاول کی قیمت میں 0.37 فیصد کمی اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لہسن کی قیمت میں 1.83 فیصد اضافہ، اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 1.72 فیصد اضافہ، آلو کی قیمت میں 1.69 فیصد اضافہ، پٹرول کی قیمت میں 1.48 فیصد اضافہ، چینی کی قیمت میں 1.33 فیصد اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 1.27 فیصد اضافہ، پیاز کی قیمت میں 1.10 فیصد اضافہ، ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 1.07 فیصد اضافہ، پانچ لٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.99 فیصد اضافہ، کیلے کی قیمت میں 0.48 فیصد اضافہ، جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.14 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے افسوسناک خبر! حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرادیا

مہنگائی میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی،یاد رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں