اتوار,  01 دسمبر 2024ء
اورسیز پاکستانیوں کو منظم سازش کے تحت پاکستان سے علیحدہ کیا جا رہا ہے، چوہدری خورشید زمان

لیڈز(روشن پاکستان نیوز) سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق وزیر دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے پاکستان اور پاکستانی بچاؤ تحریک کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک تحریک کا آغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد اور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو بڑے اثاثے ایٹمی قوت اور اورسیز پاکستانی ،اورسیز پاکستانیوں کو منظم سازش کے تحت پاکستان سے علیحدہ کیا جا رہا ہے جیسے بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کیا گیا تھا اور ہم انشاءاللہ اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ہزاروں مسائل درپیش ہیں لیکن حکومت نے ان کی طرف کبھی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔خورشید زمان کا کہنا تھا کہ اور سیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر بیچ کر ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضے ایک بڑا ایشو ہے جس پر کبھی بھی غور نہیں کیا گیا اور اسی لیے برطانیہ میں نئی نسل وطن عزیز پاکستان۔

مزید پڑھیں: خلیجی ممالک نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے ہوائی ٹکٹوں کے حوالے سے بڑا ریلیف

مزید خبریں