بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
قتل کے مقدمہ میں 02 مجرمان عمر قید کی سزاسنادی گئی
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں 02 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،دونوں مجرمان کو عمر قید اور03/03لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں 02 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،دونوں مجرمان کو عمر قید اور03/03لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں،مجرم سعد ظفر کو عمر قید اور 03لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سدرہ فیصل کوعمر قید اور 03لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرمہ سدرہ فیصل نے آشناء سعد ظفر کے ساتھ مل کراپنے شوہر فیصل شریف کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا،جاتلی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی گئیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں