بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
برطانوی نژاد پاکستانی ڈیزائنرصوفیہ شفیق کے ملبوسات کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا

مانچسٹر(شہزادانورملک سے)برطانوی نژاد پاکستانی ڈیزائنرصوفیہ شفیق کے ملبوسات کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا،عمدہ ملبوسات اور اس کے ڈیزائنز نے ثابت کردیا ہے کہ اگر لباس میں شرم وحیاکا عنصر جھلک رہا ہوتو پھر مغربی لباس پہننے میں کوئی برائی نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوفیہ شفیق برطانوی نژاد پاکستانی ڈیزائنر ہیں جن کے ڈیزائن میں ایشیائی ثقافتی ورثے کی جھلک نظرآتی ہے ۔

مشرقی ثقافتی ڈیزائنز کی کھوج لگاکرجنوبی ایشیائی ورثے کوزندہ کرنا بھی ایک فن ہے ۔

منفرد لباس تیار کرنے کے لئے روایتی مشرقی ڈیزائنوں کے ساتھ کلاسیکی مغربی ٹچ شامل کیاجاتا ہے بلکل ایسے ہی جیسے ایک ساتھ، عصری آرٹ، مشرقی الہام، اور سیاسی مسائل کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت میں لایا جاتا ہے۔

ایشیائی ثقافتی ورثہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی اثرات بھی رکھتا ہے۔

مایہ ناز ڈیزائنرصوفیہ شفیق کے ڈیزائن شوخ و چنچل ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی اقدارپرسمجھوتہ کئے بغیر تفریحی بھی ہیں۔

صوفیہ نے اپنی آنے والی نئی کولیکشن کامن بانڈز کے لیے پاکستان کادورہ کیا ۔

کامن بانڈزنامی کولیکشن معاشرے کے اندر روابط کو فروغ دینے، ثقافت اور ورثے کا احترام کرنے، اور ہماری شناخت کے بارے میں ہماری سوچ کی مکمل عکاسی کرتی ہے ۔

کامن بانڈزکولیکشن متحرک، چشم کشا پرنٹس، پاکستان سے متاثر کن ڈرائنگ اور اسے عصری انداز میں تبدیل کرتاہے۔

ابھی حال ہی میں اس مجموعہ کو رواں  سال ایک کیٹ واک کے دوران  فائنل میجر پروجیکٹ(ایف ایم پی)کے طور پر پیش کیا گیا۔

پاکستانی نژادصوفیہ شفیق نے مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے ایسے ڈیزائن تخلیق کئے ہیں جسے شوقین افراد نہ صرف خریدنے پر مجبور ہیں بلکہ لباس میں ایشیائی ثقافتی ورثے کی جھلک بھی نمایاں نظر آتی ہے ۔

صوفیہ شفیق کے ڈیزائن کردہ عمدہ لباس کوبہت زیادہ پسند کرنے کی  بڑی وجہ ایسامغربی لباس ڈیزائن کرنا ہے جو شرم وحیا کا پیکر ہے۔

صوفیہ شفیق نے ’’صوفیہ شفیق ڈیزائنز‘‘کے نام سے انسٹا گرام پیج بھی بنایاہے ۔

صوفیہ شفیق کے مطابق ان کے کسٹمرزپیج وزٹ کر کے ان کے دیدہ زیب ملبوسات اور ان کے ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں۔

پیج کالنک نیچے دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں