لیڈز(روشن پاکستان نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں شروع ہو چکی ہیں۔اسی سلسلے میں تحریک انصاف نے غیر ممالک میں بھی احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج شام چھ بجے برطانیہ کے شہر لیڈز میں بلال سینٹر میں ایک جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں شروع ہو چکی ہیں۔اسی سلسلے میں تحریک انصاف نے غیر ممالک میں بھی احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج شام چھ بجے برطانیہ کے شہر لیڈز میں بلال سینٹر میں ایک جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
جلسے میں ڈاکٹر شہباز گل کی بطور چیف گیسٹ شرکت بھی متوقع ہے جبکہ دیگر مہمانان خصوصی میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری اور سیکرٹری او آئی سی سجاد برکی ہوں گے ۔تمام پی ٹی آئی کارکنان کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔انتظامیہ کے مطابق جلسے میں شرکت کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے اختتام پر شرکا کو کھانا اور پینے بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: صحافی عمران ریاض کے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات، شاہد آفریدی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا