هفته,  27 جولائی 2024ء
چیئرمین المصطفی چیریٹی ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد مصطفی خان کے اعزاز میں عشائیہ

لندن(صبیح زونیر) راجہ سکندر خان چیئرمین اور کالا خان صدر بین الاقوامی کشمیری تنظیم جو کہ تارکین وطن کی نمائندگی کرتی ہے اور معروف تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے چیئرمین المصطفی چیریٹی ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد مصطفی خان کے اعزاز میں عشائیہ اور فنڈ ریزنگ سپورٹ کے لئے ویسٹ لنڈن میی تقریب کا اہتمام کیا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قاسم خان نے نعت پیش کی چیئرمین جی پی کے ایس سی راجہ سکندر خان نے حاضرین کو تقریب میں آمد پرخوش آمدید کہا اور المصطفیٰ چیریٹی ٹرسٹ کا بنیادی تعارف کرواتے ہوئے چیرمین المصطفیٰ چیریٹی ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل محمد مصطفی خان سے حاضرین سے خطاب کی دعوت دی۔ المصطفیٰ چیریٹی ٹرسٹ کا ایک جامع تعارف پیش کرنے کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد مصطفی خان نے المصطفیٰ چیریٹی ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کے ساتھ جاری سرگرمیوں کا ایک ویڈیو کلپ دکھایا اور حاضرین اور المصطفی چیریٹی کے عطیہ دہندگان کو ایک پریزنٹیشن بھی دی۔ جنرل صاحب کی پریزنٹیشن کے بعد ڈاکٹر شیخ رمزی سے فنڈ ریزنگ کے لئے درخواست کی گئی۔ ڈاکٹر شیخ رمزی نے المصطفی چیریٹی ٹرسٹ کے کام کو سراہتےہوئے حاضرین سے دل کھول کر مدد کی اپیل کی اور وہ ایک خطیر رقم اکٹھی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

فنڈ ریزنگ کے اختتام پر صدر کالا خان نےتمام افراد کا تقریب میں شرکت کرنے اور المصطفی چیریٹی ٹرسٹ کو عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میں عشائیہ کا پرتکلف اہتمام کیا گیا تھا جس میں لوگ آپس میں گھل مل گئے اور کھانا تناول کرتے ہوئے جنرل محمد مصطفی خان اور معززین کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز لیں۔

معززین اور حاضرین میں بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) نعیم احمد، سابق میئر ہانسلو اور امیدوار برائے برطانوی پارلیمنٹ نثار ملک، بزنس ٹائیکون راجہ مظہر حیات، سابق میئر ہائی وائی کامب چوہدری ایم شفیق ایم بی ای، صدر گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل اے جے کے چیپٹرسیدشبیر احمد، ایس وی پی جی پی ایس سی گریسٹر لندن خرم شہزاد راجپوت،
امام اور ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹیڈاکٹر شیخ رمزی،چیئرپرسن مسلم روز ویلفیئر سارہ قیوم، سیما سرور، ریحانہ علی، سیدہ کوثر، سابق کونسلر زاہدہ نوری، لارڈ پاشا، حبیب جان، رانا ندیم، حمید حسین، ضمیر خان، افران حسین۔ ،اعجاز چودھری، ملک اشتیاق اعوان، امجد امین بوبی، راجہ نوید اختر، راجہ محمد اکرم، زبید خان، فراز اسلم، قاسم خان، مسٹر اینڈ مسز ظفر سلطان، حاجی محمد اسحاق,صفدر باچا,علی جاوید, ریورنڈ نوبل سیموئل کے علاوہ بہت سے دیگر افرادنے شرکت کی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News