هفته,  27 جولائی 2024ء
راچڈیل میں معذور اور بوڑھے افرادکیلئے بنائی جانیوالی چیرٹی مومنٹس آف لائف کاافتتاح

راچڈیل(روشن پاکستان نیوز)راچڈیل میں معذور اور بوڑھے افرادکیلئے بنائی جانیوالی چیئرٹی مومنٹس آف لائف کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں قونصل جنرل مانچسٹر ماجد نذیر،رکن پارلیمنٹ میاں محمد افضل خان،میئر آف راچڈیل شکیل احمد خان اورمعروف صحافی اقرارالحسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق راچڈیل میں معذور اور بوڑھے افرادکیلئے بنائی جانیوالی چیئرٹی مومنٹس آف لائف کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر،رکن پارلیمنٹ میاں محمد افضل خان،میئر آف راچڈیل شکیل احمد خان اورمعروف صحافی اقرارالحسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ہال میں پہنچنے پر معززمہمانوں کو سرخ قالین پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغازقاری شفیق کی جانب سے تلاوت کلام  پاک سے گیاگیا۔

قونصل جنرل مانچسٹر ماجد نذیر،رکن پارلیمنٹ میاں محمد افضل خان،میئر آف راچڈیل شکیل احمد خان اورمعروف صحافی اقرارالحسن،ادکارہ عالیہ علی اور دیگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماجد نذیر اور مومنٹس آف لائف کی تمام ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہےجس نے معذور اوربوڑھے افراد کی مددکابیڑا اٹھایا ہے۔

 

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News