اتوار,  20 اپریل 2025ء
برطانوی عوام ووٹ دیتے وقت اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کوکبھی نہ بھولیں،یاسین رحمان

لوٹن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہر لوٹن سے 4جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ورکرزپارٹی کے امیدوارڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل کی حمایت کرنے والی برطانوی حکمران جماعت کنزویٹو پارٹی کے عہدیداروں ،حکومت اور امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام یاد رکھیں یہی وہ لوگ ہیں جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور غزہ میں معصول فلسطینیوں کے  قتل عام کی اجازت دے رکھی ہے ۔

اپنے ایک بیان  میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کنے کے حوالے سے ان کے خلاف ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں،یہ سب اسرائیل کے حامی تھے۔

انہوں نے برطانوی عوام سے کہاکہ انہیں اپنی طاقت دکھانے کے لیے آپ کا ووٹ اہم ہے۔ ورکرز پارٹی جی بی کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ جنگ پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہے جو ہم پچھلے کئی ہفتوں سے بتا رہے ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام قابل قبول نہیں ہے اور اس حوالے سے ہمیں عالمی عدالت کے فیصلوں کاپابند ہونا پڑیگا۔

انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے وقت بھی انسانیت کے کچھ اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے لیکن رفح میں جو مناظر ہمیں دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں، فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے اور اسی لیے ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی عوام کی اکثریت رفح میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکت پر خوفزدہ ہے، ورکرپارٹی رفح میں اسرائیلی فوج کے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی۔

 

مزید خبریں