هفته,  23 نومبر 2024ء
مانچسٹر،سمندرپارپاکستانی فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس،شائقین جھوم اٹھے

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)مانچسٹر میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے عید ملن شو کا انعقاد کیا گیا۔قوالی،گائیکی ،فنون لطیفہ سے بھرپورپروگرام نے شائقین کے دل موہ لئے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے عید ملن شو کا انعقاد کیا گیا۔

لندن سے آنے والے مشہور قوال سہیل سلامت علی خان نے قوالی سنا کر سماں باندھ دیا۔

گلوکارہ مہوش نے پاکستانی گاناگا کرسامعین کے کانوں میں رس گھول دیئے۔

معروف اداکارا زارا اکبر اور مانی لیاقت نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

اداکارہ زارہ اکبر اور مانی لیاقت کی جگتوں سے حاضرین لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضل خان سمیت فنکار و اداکاراور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کرتے رہنا چاہیے جس سے پاکستانی ثقافت پروان چڑھے ۔

اس موقع پر اداکار عدنان خان نے کہا کہ ہماراشو بہت اچھا رہا اور اتنی عوام آئی خصوصا ًخواتین بہت زیادہ تھیں، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ بھی وعدہ کرتے ہیں اس طرح کا پروگرام منعقد کرتے رہیں گے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ اپنی ثقافت سے آشنا کرایا جا سکے۔

اس موقع پر اداکارازاراکبر نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم اپنے کلچر کاپیغام اپنی نوجوان نسل کو دے رہے ہیں۔

مزید خبریں