جدہ(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور اور سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما ایم این اے سحر کامران کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کی تقریب۔
جس میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی- تقریب کی نظامت کے فرائض سردار وقاص عنایت نے سر انجام دیے – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ملک جاوید نے سحر کامران کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تارکینِ وطن کی نمائندہ بن کر ان کے مسائل قومی اسمبلی میں اجاگر کرائیں اور ان کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور نے اپنے خطاب میں سحر کامران کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے سینٹ میں رہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کی امید کرتے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں بھی اسی جا فشانی سے مسائل کے حل کے لیے کام کرتی رہی ۔
تقریب کی مہمان خصوصی سحر کامران نے اپنے خطاب مہمانوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالے گی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ ہم اپس میں اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے شانہ بشانہ کام کریں تقریب میں اکرام اللہ کوہلی ,تکاسر عباس, چوہدری ذوالفقار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔