پیر,  21 اپریل 2025ء
سحر کامران کی عمرہ کیلئے سعودی عرب آمد،پی پی رہنمائوں سے بھی ملاقات کرینگی

جدہ(خالد نوازچیمہ)سابقہ وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کی دستِ راست پاکستان انٹرنیشنل سکول (انگلش سیکشن رحاب) کی سابقہ پرنسپل تمغہ امتیاز کی حامل پی پی پی کی جیالی و دبنگ آواز ممبر قومی اسمبلی  سحر کامران صاحبہ عمرہ سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کی دستِ راست پاکستان انٹرنیشنل سکول (انگلش سیکشن رحاب) کی سابقہ پرنسپل تمغہ امتیاز کی حامل پی پی پی کی جیالی و دبنگ آواز ممبر قومی اسمبلی  سحر کامران صاحبہ عمرہ سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئیں۔

مزیدپڑھیں:آصفہ بھٹو !آپ پر فخر ہے،ہمیشہ ایسے ہی چمکتی دمکتی رہیں ، سحر کامران کاٹوئٹ

رہنماپی پی عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔

سحر کامران جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گی۔

مزید خبریں