پیر,  21 اپریل 2025ء
جدہ میں تقریب،افضل بٹ کوصحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازدیاگیا

جدہ(خالد نواز چیمہ)فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں جدہ میں شاندار تقریب کا انعقاد شاندار صحافتی خدمات کے اعتراف پر شیلڈ سے بھی نوازا گیا-بڑی تعداد میں مسلم لیگ نون اور کمیونٹی کے کی شرکت۔

جدہ میں مسلم لیگ نون سعودی عرب کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور نے افضل بٹ کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی صحافی کمیونٹی کی بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان میں موجود پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہوتا ہے پاکستان کی معاشی صورتحال کو ہمیشہ سے پاکستانی تارکین وطن نے سہارا دیا ہے۔

انہوں نے تقریب کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اتنی اچھی تقریب سجا کر ان کی عزت افزائی اس موقع پہ بات چیت کرتے ہوئے سینیئر صحافی امیر محمد خان, مسرت خلیل اور جہانگیر خان نے افضل بٹ کی بلا تفریق تمام صحافیوں کو ساتھ لے کے چلنے کی پالیسی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا کرتے ہوئے کہا کہ افضل بٹ پاکستان میں صحافت میں اعلی مقام رکھتے ہیں اور ان کی تنظیم صحافیوں کی مشکل وقت میں ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتی ہے- پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کی جانب سے افضل بٹ کی صحافتی خدمات پر ان کو شیلڈ دی گئی اس موقع پر پاکستان جرنلسٹ فورم , پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کی جانب سے بھی افضل بٹ کی طویل صحافتی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشترکہ طور پر شیلڈ دی گئی –

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ نون جدہ کے صدر عبدالخالق لک پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے وائس چیئرمین عبدالشکور,محمد جمشید جمی مینجنگ ڈائریکٹر جدہ پوائنٹ ,سینیئر صحافی خالدنواز چیمہ ,شعیب الطاف راجہ,جمیل راٹھور,محمد عدیل, مدثر مرزا ,احمد سواتی جمیل راٹھور سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

مزید خبریں