مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی نے ایمانداری کی مثال قائم کر کے ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے گائوں شمس آباد کے عدیل احمد کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے روڈ پرپڑا لاوار ث ایک شاپر ملا جس میں ایک لاکھ ریال( پاکستانی تقریبا پچہتر لاکھ روپے) ملے لیکن عدیل احمد نے ایمانداری کے مثال قائم کرتے ہوئے شاپر میں سے موبائل نمبر نکال مالک کو فون کرکے آگاہ کیا اور پورے پیسے واپس کر دئیے۔
پیسے واپس ملنے پر سعودی شہری نے عدیل کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے اسے نہ صرف انعام سے نوازابلکہ اسے اپنا مہمان بھی بنایا۔
واقعے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی خوشی سیے پھولے نہ سمائے اور عدیل کی ایمانداری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ،صارفین نے لکھاپاکستان کا ہر شہری ملک سے باہر اپنے ملک کا سفیر ہوتاہے لیکن عدیل احمد کی طرح ہر پاکستانی کوایمانداری کا مثال قائم کرنا چاہئے۔
مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا
سردارشبیر ڈوگر نامی صارف نے لکھا کہ میں خود سعودی عرب 16 سال سے رہ رہا ہوں، وہاں رہ کر انسان کا ایمان بہت مضبوط ہوتا ہے ،اس بھائی نے اللہ کریم پے بھروسہ کیا ہے بیشک رزق میرے اللہ پاک کے پاس ہے ،اللہ پاک کا حکم ہے، کسی کا مال نہ کھائیں بس تو بات ختم !جس کو اللہ تعالی پر بھروسہ ہے وہ کبھی بھی کسی کا مال ضبط نہیں کرے گا کیونکہ اس کا ایمان ہے کہ اللہ پاک کے پاس بہت بڑا خزانہ ہے وہ کسی بھی وقت اپنے خزانوں سے مالوں مال کر سکتا ہے۔
نورزمان نے لکھا کہ ماشااللہ للہ تعالی ہر انسان کو ایسا کرنے کے توفیق دے آمین ثمہ آمین!
عدنان نے کہا کہ بڑی منزلوں کے مسافر چھوٹا دل نہیں رکھتے اللہ تعالی اجر عظیم عطا فرمائیں آمین ثم آمین!
محمد علی نے کہاکہ عدیل نے واقعی ایک بڑا امتحان پاس کیا ہے۔۔۔
ملک خورشید کا کہنا تھا کہ ایک مزدور انسان اور اوپر سے ملک کے موجودہ حالات میں اتنی بڑی رقم اپنے صحیح مالک تک واپس پہنچانا سچ میں ایک بہت بڑے دل گردے والے انسان کا کام ہے بڑے بڑوں کی نیت خراب ہوجاتی ہے سلیوٹ ہے آپکی ایمانداری کو !