راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی37شہریوں سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی ہدایت پر ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث بد نام زمانہ ملزم گرفتار ملزم امجد حسین کو گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔
جبکہ اس میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا ملزم امجد حسین نے شہریوں کے ساتھ عمرے کے نام پر فراڈ کیا ملزم اب تک 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر 85 لاکھ 50 ہزار روپے بٹور چکا تھا ملزم نے شہریوں کو عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا اور ان سے بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ایف آئی نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ملزم کو پکڑنے والی چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر ثروت درانی، سب انسپکٹر شمس خان، اے ایس آئی نیاز میر اور کانسٹیبل کشف شامل ہیںڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔
شاہد اقبال ولدمحمد رفیق نے بتایا کہ امجد حسین ولد منظورحسین سکنہ بہکردی چکوال اور محمد قاسم ولد ذوالفقار علی سکنہ چک بیلی رایکامیر تحصیل وضلع راولپنڈی شراکت دار عمر وزائرین سروس چکوال مارکیٹنگ اینڈ انویسٹی کنسلٹنسی نے باہم ساز باز کرکے ہماری رقم ہتھیا لی اور ویزہ دلوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ۔
متاثرین شاہد اقبال ولدمحمد رفیق سکنہ محلہ عثمان آباد پڑیروڈ چکوال واان کے اور دیگر 36 عزیز رشتہ داروں نے کہا کہ ملزم نے دھوکہ دی اور فراڈ کر کے رقم ہتھیالی ہے ہمارا مطالبہ کیا ہے کہ ملزم سے ان کی رقم واپس دلائی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔