هفته,  23 نومبر 2024ء
خطرے کی گھنٹی بج گئی علی امین گنڈا پور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،وزیراعلیٰ خیپر پختونخوا پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،اگلی سماعت 26 مارچ کو ہو گی۔نوٹس جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینےسے متعلق درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی، کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی۔فیصلے کے مطابق زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔ غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر بار بار آئین توڑ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔

مزید خبریں