پیر,  09 دسمبر 2024ء
مٹی سے بجلی پیدا کرنے والا نیا آلہ تیار

منیسوٹا(روشن پاکستان نیوز) سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے،امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے مطابق کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے،یہ ٹیکنالوجی مٹی میں قدرتی طور پر موجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے،یہ مائیکروبائل فیول سیل (ایم ایف سی) 113 سال پُرانی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کو پہلی بار برطانوی نباتیات دان مائیکل کریس پوٹر نے بنایا تھا، مائیکل وہ پہلے شخص تھے، جنہوں نے مائیکرو حیاتیات سے کامیابی کے ساتھ بجلی بنائی تھی،سائنسدانوں نے تازہ ترین فیول سیل کو خشک اور مرطوب کیفیات میں مٹی میں نمی کی پیمائش کرنیوالے اور چھونے کی نشان دہی کرنیو الے سینسر کو توانائی فراہم کر کے آزمایا۔،فیول سیل نے اس سے مشابہ ٹیکنالوجی کی نسبت 120 فی صد بہتر نتائج فراہم کئے۔

مزید خبریں